بولان کے قریب مشکاف کے علاقے میں ریلوے ٹریک کےقریب دھماکا ہوا ہے ۔
حکام کے مطابق، دھماکے سے جعفر ایکسپریس کا انجن اور 4 بوگیاں بھی پٹر ی سے اتر گئیں۔
ریلوے کنٹرول حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ مشکاف کے قریب دھماکے کی زد میں آ گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کلیئر کروانے کیلئے امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا۔
تاہم زخمی یا ہلاکتوں کی کوئی اطلاعات نہیں۔