بلوچ وطن میں قانون سے بالاتراحکام نافذ چارنوجوانوں کی لاشیں برآمد،کئی علاقوں میں آپریشن اورجھڑپوں کی غیرمصدقہ اطلاعات۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کی شاپک اور سامی کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران مبینہ طور پرمسئلہ تنظیم کے دو ارکان مارے گئے جن کی شناخت شعیب ولد دلسرد سکنہ شہرک اور یحیی ولد رحیم بخش سکنہ شاپک کے ناموں سے ہوئی ہے۔
جبکہ تحصیل تمپ سے کفااسلام نامی نوجوان کی لاش برآمدکی گئی ہے۔جبکہ نوشکی کلی شریف خان سند کے علاقے میں درخت سے لٹکی19 سالہ نوجوان فرہاد سکنہ کلی فقیران نوشکی کی لاش برآمدکی گئی ہے۔
دوسری جانب کوہلواہ گیشکورمیں بلوچ مزاحمت کاروں اورسیکورٹی فورسزکے مابین جھڑپوں اورسیکورٹی فورسزکی آپریشن کی غیرمصدقہ اطلاعات آرہے ہیں تاہم اب تک سرکاری اورتنظیموں کی سطح پران اطلاعات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
بلوچستان میں ماورائے آئین وقانون اقدامات میں تیزی لائی جارہی ہے جس سے انارکی اورغیریقینی کی ایک صورتحال پیداہوچکی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.