بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے ملاقات کی،ملاقات میں وفاقی وزیر سید امین الحق نے بلوچستان یونیورسٹی میں ایک ارب کی لاگت سے آئی ٹی پارک بنانے منظوری دی وفاقی وزیر سید امین الحق نے یہ یقین دہائی بھی کرائی کہ وڈھ میں آپٹک فائبر کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ملاقات میں ا س بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں عوامی مفادات و ضروریات کو -ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کم وقت کے باوجود ترقی کے عمل کو تیزی کے ساتھ جاری رکھا جائے
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.