کوئٹہ:
گزشتہ سال وفاقی حکومت نے ملازمین کے احتجاجی تحریک کے بعد تمام ملازمین کو 25 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس دینے کی منظوری دی تھی اور صوبائی حکومتوں کو بھی اسی طرح نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر تمام صوبوں نے عملدرآمد کیا لیکن بلوچستان کے ملازمین نے احتجاج اور دھرنا دیا جس پر صوبائی حکومت نے ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ 10 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس جون میں دینے کا وعدہ کیا
لیکن ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود حکومت بلوچستان نے بلوچستان کے ملازمین کو 10 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا
تمام ملازمین تنظیموں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق بقایا 10 فیصد مع بقایا جات ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.