گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ خطے میں رونما ہونے والی معاشی اور تجارتی تبدیلیوں کے باعث بلوچستان میں صنعت و تجارت کے شعبے سے وابستہ افراد کیلئے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، اس ضمن میں ضروری ہے تاجر برادری ہمسایہ ممالک خاص طور سے سینٹرل ایشیا کے ممالک کی تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کی بھرپور کاوشیں کریں۔
بلوچستان میں موجود قدرتی و معدنی وسائل، دلکش سیاحتی مقامات اور بہتر ہونے والی امن وامان کی صورتحال کے علاوہ حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی سہولیات سے بیرونی سرمایہ کار بھی منافع بخش سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے بدھ کے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبداللہ خان اچکزئی کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران خطے میں رونما ہونے والی معاشی تبدیلیوں، ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی تجارت کے نئے امکانات، درپیش مشکلات اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے بھرپور استفادہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے تاجر برادری کو درپیش مسائل وفاقی حکومت تک پہنچا ہوں گا اور خاص طور سے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے اس سلسلے میں بات چیت کروں گا. صنعت اور تجارت سے وابستہ تاجروں کو ضروری سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو اور ملکی معیشت کی بحالی کی راہ ہموار ہوں. ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداروں کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.