محکمہ اطلاعات بلوچستان کے سیکرٹری محمد حمزہ شفاقت نے کہا ہے کہ گوگل سے بلوچستان کے طلباء کی مفت تربیت کیلئے رابطہ کیا ہے اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے قبول کرلی ہے۔ کالجز سے فارغ طلبا کو گوگل مفت تربیت دے گی۔ ڈیجیٹل میڈیا اور اشتہارات کے حوالے سے پالیسیز ترتیب دے رہے ہیں جس سے معیاری صحافت کو فروغ پائے گا۔
کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں غیر سرکاری تنظیم وومن لیڈ الائنس بلوچستان کے زیرانتظام ریجنل اور نیشنل میڈیا الائنس کی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس سے مہمان خصوصی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان محمد حمزہ شفاکت خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری بلوچستان کے صحافت کے حوالے سے سوچ مکمل تبدیل ہوگی ہے، یہاں کے صحافی بہت زہین اور محنتی ہیں اور کم وسائل میں زبردست کام کررہے ہیں اور نتائج دے رہے ہیں۔
سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ وومن لیڈ الائنس اپنی نوعیت کا الگ کام کررہی ہے۔ وومن لیڈ الائنس کی اس کاوش کو سراہتا ہوں اور ہمیں بھی الائنس بنا کر کام کرنا چاہیے۔
سیکرٹری اطلاعات محمد حمزہ شفاقت نے کہا کہ انہوں نے گوگل کے پاکستان میں دفتر سے رابطہ کیا اور گوگل 1000 ہزار اسکالرشپ بلوحستان کے طلباء کے لیے دئیے ہیں، جن میں گوگل کے سب کورسسز کرائیں جاہیں گے، انہوں نے وومن لیڈ الائنس کو 100 سکالرشپس دینے کا اعلان کیا۔
اجلاس کو ثناء درانی صدر وومن بزنس ایسوسی ایشن نے موڈریٹ کیا، اور انہوں نے وومن لیڈالائنس کی 2 سالہ کارکردگی پیش کی۔
اس سے قبل بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری منظور احمد رند نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ صحافتی اصولوں آئین قانون کے دائرے میں عوامی مفاد میں صحافت کی ہے اور آزادی صحافت کے جدوجہد میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں انہوں نے کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ آنے میں تاخیر سے بلوچستان میں تحقیقاتی صحافت کا فقدان رہا ہے۔ موجودہ حکومت نے قانون پر کافی حد تک پیشرفت کی ہے اس قانون پر من و عن عملدرآمد ہونے سے تحقیقاتی صحافت فروغ پائے گا اور عوامی مسائل درست انداز میں اجاگر ہوسکین گے۔
جنرل سیکرٹری بی یو جے نے نوجوان صحافیوں کیلئے عملی تعلیم و تربیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت اور غیر سرکاری تنظیم بی یو جے کے مشاورت سے اقدامات کریں اور جامعات میں صحافت کے طلبا و طالبات کو عملی تربیت کے مواقع بالخصوص انٹرن شپ دلانے کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں کی جائیں۔
اجلاس سے سینئر صحافی سلیم شاہد، سابق جنرل سیکرٹری کوئٹہ پریس کلب ظفر بلوچ۔ میربہرام بلوچ اور میر بہرام لہڑی نے بھی خطاب کیااجلاس کے اختتام پر بلوچستان کے صحافیوں اور الائنس کے شرکا کی کاوشوں کو سراہا گیا، اور اسناد تقسیم کی گئیں