بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس جناب جسٹس اقبال احمدکاسی پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے ماہل بلوچ کی 5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عیوض ضمانت منظور کرلی ۔
ڈویژنل بینچ نے گزشتہ روز عمران بلوچ ایڈووکیٹ کی جانب سے ماہل بلوچ کی ضمانت بعد از گرفتاری کے خلاف دائرآئینی درخواست سے متعلق سماعت کی ۔
واضح رہے کہ 17فروری کو گھر سے ماہل بلوچ کو رات کو اٹھایاگیا تھا دیگر خواتین کو چھوڑ دیاگیا جبکہ ماہل بلوچ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جس کا کیس سیشن کورٹ میں کیس چلا جس کے خلاف ہم نے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔
گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر فیصلہ سناتے ہوئے ماہل بلوچ کی 5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں (5لاکھ روپے کے زمین کافرد)کے عیوض ضمانت منظور کرلی ۔