کوئٹہ:
ضلع صحبت پور تحصیل فرید آباد بھنڈ،یو سی گھری وارڈ 6 سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار ندیم احمد بادینی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے-
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں فرید آباد میں پارٹی رہنما اور بلدیاتی امیدوار ندیم احمد بادینی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک بار پھر پارٹی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کا سسلہ شروع کر دیا گیا ہے-
گزشتہ روز بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ کے بھائی سعید احمد بلوچ کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا- اس واقعہ کو دو دن نہیں گزرے تھے کہ پارٹی کے بلدیاتی امیدوار کو بازار میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا- بیان میں کہا گیا کہ پارٹی کو کمزور کرنے کے لئے کبھی استعفوں پر مجبور کرنے اور کبھی پارٹی رہنماؤں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے-
بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہو چکی ہے- بی این پی رہنماؤں نے ندیم احمد بادینی کی ٹارگٹ کلنگ پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں شہید کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ شہید بادینی کے قاتلوں کی گرفتاری تک خاموش نہیں رہینگے-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.