اجلاس میں میر حمل بلوچ، شئے نزیر احمد، میر باہڈ جمیل دشتی، میر اسلم بلیدی ، شئے نسیم بلیدی عبدالغفور کٹور اور شئے ریاض احمد نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کی مخصوص نشستوں پر ہونے انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی، پی این پی اور کیچ یکجہتی پینل ضلع کونسل میں مضبوط ترین اور اکثریتی اتحادی ہیں مخصوص نشستوں میں متققہ طور پر بھرپور حصہ لیکر کامیابی حاصل کریں گے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ہمیں سیاسی شعور اور قومی یکجہتی کی بنیاد پر منظم ہوکر غیر سیاسی قوتوں سے سماج کو بچانا ہوگا جہاں بدامنی، قوموں کی استحصال، سماجی برائیوں کا راج ہے وہاں قومی شعور کے ساتھ جمہوری سیاسی قوتوں کو منظم کرکے سیاسی طریقے اور عوامی آمنگوں ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں میں بھر پور تیاری کے ساتھ حصہ لیکر دیگر جمہوری اور ترقی پسند پارٹیوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرکے قومی اور عوامی مفادات کو مدنظر رکھ کر آگے چلیں گے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.