رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کَلمَتی سے زالبول چاگردی جیڑہ گْوادر کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی فدد کی سربراہی زالبول چاگردی جیڑہ گْوادر کے سربراہ مہر بلوچ اور سمی بلوچ نے کی اس موقع پر وفد نے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کَلمَتی سے گْوادر کے سماجی،تعلیمی،مہنگائی سمیت دیگر خواتین کی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی ایک بڑی تعداد اپنی گھریلو ذمہ داریوں کے علاوہ اپنے اوپر معاشرے کی ذمہ داری بھی محسوس کرتی ہے اور اپنے گھریلو امور میں سے وقت نکال کر معاشرے میں درس و تدریس تعلیم و تربیت جیسے شعبوں میں خدمات انجام دیتی ہیں۔ ایسی خواتین معاشرے کا سرمایہ ہیں جو اپنی صلاحیتوں کو ناصرف خاندان بلکہ معاشرے کے دیگر افراد کی تعلیم اورتربیت کے لئے بھی استعمال کرتی ہیں زالبول چاگردی جیڑہ گْوادر کی خواتین ان میں سے ہیں جو ایک خوش آئند بات ہے وفد نے رکن صوبائی اسمبلی کو خواتین کو درپیش مسائل سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں خواتین کیلئے علاج معالجہ کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے زچگی کے دوران عورت کو صحت کے کئی مسائل درپیش ہوتے ہیں اور بہت سی عورتیں علاج کی ناکافی سہولیات کی وجہ سے جانبحق ہوجاتی ہیں۔انہوں نے وفدکے خواتین کے مسائل کواٹھانے کی تعریف کی اوردرپیش مسائل کوحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Latest on YouTube