وی بی ایم پی کا قیام بلوچستان میں سیاسی کارکنوں، طلباء، وکلاء، ڈاکٹروں، اساتذہ، دانشوروں اور صحافیوں کی جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
اس ضمن میں وی بی ایم پی نے میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کو ان مظالم سے آگاہ کرنے کی اپنی کوشش کو جاری رکھا۔
اس حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر نے کہا کہ ریاستی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بی تحاشا مسائل اور رکاوٹیں پیدا کرنے کے باوجود ہماری پرامن جدوجہد جاری رہی ہے-
انہوں نے کہا “میں بلوچ سیاسی جماعتوں، طلبہ تنظیموں، خواتین، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عام لوگوں کا 5,000 روزہ مہم کے دوران ان کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں”۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.