بلوچستان میں آٹے کا بحران تاحال جاری ہے کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے تک جا پہنچا ہے دوسری جانب بلوچستان حکومت کو پاسکو سے گندم مہنگی ملنے کی وجہ سے سستا آٹا پوائنٹس پر 1471 روپے میں ملنے والے 20 کلو کے سرکاری آٹے کے تھیلے میں 39 روپے اضافہ کرکے قیمت 1510 روپے میں مختص کردی گئی ہے۔
کوئٹہ میں فی کلو آٹا 140 روپے کا ہوگیا ہے 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2900 روپے 50کلو آٹے کا تھیلہ7100 سے اور 100 کلو آٹا 14200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے شہر کے 11 مقامات پر سستا آٹا پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں 20 کلو آٹا 1510 روپے میں دستیاب ہے۔
تاہم آٹا کم اور عوام زیادہ ہونے کی وجہ کئی گھنٹوں لائن میں کھڑے رہنے کے باوجود شہری آٹا لیے بغیر گھروں کو لوٹنے پر مجبور دیکھائی دیتے ہیں۔