:کوئٹہ
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی موبائل اپلیکیشن کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے جس کے ذریعہ ناصرف اشیاء خوردونوش کے کاروبار کی اصلاح ممکن و آسان ہوگی بلکہ ناقص خوراک سے متعلق عوامی شکایات کی بی ایف اے تک رسائی میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔
مزکورہ ایپلیکیشن کو گوگل کے پلے اسٹور سے براہ راست ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، موبائل ایپ کے ”سبمٹ کمپلین سیکشن” کے ذریعے صارفین کی ناقص و ملاوٹی خوراک سے متعلق شکایات کے اندراج کا طریقہ کار کو نہایت آسان بنایا گیا ہے، ”لائسنس ویریفکیشن سیکشن ” سے ایک کلک پر فوڈ بزنس لائسنس کی تصدیق ممکن ہے، جبکہ ”مائی چالان سیکشن” سے پینلٹی یا جرمانہ چالان کی تفصیلات کے حصول کو نہایت آسان بنایا گیا ہے۔
ٹیکنالوجی میں جدت کو مدنظر رکھتے ہوئے بی ایف اے موبائل ایپلیکشن کے ”سروے ریکارڈز سیکشن” کے ذریعے عوام کو بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی تمام سروے رپورٹس و تفصیلات بارے آگاہ کیا جائے گا۔ فوڈ پوائزننگ جیسے اہم مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایپ میں عوامی شکایات و شعبہ طب کے ماہرین کے تجربات سے استفادہ کرنے کیلئے ایک مخصوص سیکشن ”فوڈ پوائزننگ” کے نام سے رکھا گیا ہے جبکہ غیر معیاری، ناقص اور ملاوٹ کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری و فروخت کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی صوبے بھر میں روزانہ کی کاروائیوں و اقدامات سے لوگوں کو باخبر رکھنے اور فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کے غرض سے موبائل ایپ میں ”نیوز سیکشن” بھی موجود ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.