کوئٹہ:
بلوچستان سے پنجاب کے اعلی درجے کے میڈیکل کالجز میں صوبائی کوٹے پر داخلہ حاصل کرنے والے طلباء کے داخلے اندون پنجاب کے میڈیکل کالجز میں منتقل کردئیے گئے ، صوبائی حکومت نے معاملہ محکمہ صحت پنجاب کے ساتھ اٹھادیا جبکہ صوبائی حکومت کی وزیراعلی پنجاب کے ساتھ بھی معاملہ اٹھانے کی یقین دہانی، پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن نصراللہ زیرئے نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اعلی درجے کے میڈیکل کالجز میں بلوچستان کے 22سے25 طلبہ کو سکالرشپ پر داخلہ ملا ۔
تاہم اب ان طلبہ کے داخلے منسوخ کرکے انہیں کم رینکنگ والے کالجز میں داخلے دے دیئے گئے ہیں جس سے طلبہ کی حق تلفی ہورہی ہے وزیرتعلیم اور وزیر خزانہ اس معاملے کو پنجاب حکومت کے ساتھ اٹھائیں انہوں نے اسمبلی کے عملے اور سپیکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دو روز بعد کارروائی اشاعت کردی جاتی ہے۔ بی این پی کے رکن ثناء بلوچ نے کہا کہ ایچ ای سی کی جانب سے بھی 134سیٹیں بلوچستان کے طلباء کو خیر سگالی کے طو رپر دی گئی تھیں جنہیں ختم کردیاگیا ہے
اس معاملے کو بھی پنجاب حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے ا س موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے کہا کہ مجھ سے میڈیکل کالجز کے طلبہ نے آج ملاقات کی اور اپنا مسئلہ بتایا یہ ایک حقیقی مسئلہ ہے کہ اعلی رینکنگ کے میڈیکل کالجز سے بلوچستان کے طلباء کا داخلہ کم رینکنگ والے کالجز میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی صوبے کی سیٹیں دوگنی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
اس معاملے پر یقین دلاتا ہوں کہ صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی وزیراعلی جام کمال خان بھی وزیراعلی پنجاب کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھائیں گے تاکہ طلباء کی حق تلفی نہ ہو سیکرٹری صحت بلوچستان نے سیکرٹری صحت پنجاب کو اس حوالے سے مراسلہ ارسال کردیا ہے ۔
Source: Daily Azadi Quetta
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.