بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایک اعلامیے میں بلوچ لٹریرسی کمپین کے حوالے سے کوئٹہ میں سیمینار منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق بساک کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب میں 3 دسمبر بروز ہفتہ ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں تنظیم کی جانب سے لٹریسی کمپین کے حوالے سے ایک پریزنٹیشن پیش کی جائے گی، اس کے علاوہ پینل ڈسکیشن، اسٹیج ایگزی بیشن اور ڈاکومنٹری بھی پیش کی جائے گی جبکہ سیمینار میں لٹریسی کمپین کے حوالے سے تقاریر بھی کیے جائیں گے۔
بساک نے اپنے علامیے میں تمام مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔
خیال رہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے گزشتہ سال سے لٹریسی کمپین چلائی جا رہی ہے جس میں بلوچستان بھر کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حالت زار کے حوالے سے آگاہی دی جا رہی ہے۔ 3 دسمبر کا سیمینار اسی کے پیش نظر منعقد کیا جا رہا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.