کراچی:
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا مرکزی کونسل سیشن اختتام پذیر،ڈاکٹر صبیحہ چیئرپرسن منتخب، تقریب حلف برداری کل ملیر میں منعقد کیا جائے گا. تفصیلات کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا دوسرا مرکزی کونسل سیشن کامیابی سے اختتام پذیر ہو چکا ہے. ذرائع کے مطابق ڈاکٹر صبیحہ بلوچ بلامقابلہ بساک کے نئے مرکزی چیئرپرسن جبکہ عاصف بلوچ بلامقابلہ مرکزی جنرل سیکریٹری منتخب ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تنظیم کا تقریب حلف برداری کل ملیر میں منعقد کیا جائے گا جس کے مہمان خاص بلوچ دانشور میر محمد علی تالپور ہونگے۔ خیال رہے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا مرکزی کونسل سیشن گزشتہ دو دنوں سے کراچی میں جاری تھا جو آج اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا پہلا مرکزی کونسل سیشن نومبر 2018 میں منعقد ہوا تھا جس کے مرکزی چیئرمین نواب بلوچ اور جنرل سیکریٹری سلمان بلوچ منتخب ہوئے تھے۔ نئے منتخب چیئرپرسن صبیحہ بلوچ گزشتہ دو سالوں سے مرکزی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ عاصف بلوچ تنظیم کے سنٹرل کمیٹی کے ممبر رہے ہیں۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا دوسرا مرکزی کونسل سیشن کا آغاز 26 مارچ کو شروع ہوا تھا جو آج اختتام پذیر ہو چکا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.