پنجگور:
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن و آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر نزیراحمد بلوچ نے کہا کہ لاپتہ بلوچ نوجوان باب جان کے لواحقین اور رشتہ داروں کے خلاف پنجگور انتظامیہ کی جانب سے روڈ بلاک کرنے پر ایف آئی آر درج کرنے کو لاپتہ افراد کے بازیابی کی آواز کو دبانے اور انھیں خوف زدہ کرنے کی ضلعی انتظامیہ کی بھونڈی حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی این پی اس عمل کی شدید الفاظ میں مزمت اور شدید ردعمل کے مظاہرہ کا اعلان کرتی ہے- اگر پنجگور انتظامیہ نے فوری طور پر لواحقین سے معافی اور ایف آئی آر واپس نہیں لیا تو بی این پی عید کے بعد شدید احتجاج سمیت ضلع کے تمام شاہراہوں کو بند کرکے ردعمل کا مظاہرہ کریگی-
ان خیالات کا اظہار میر نزیراحمد بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر نزیراحمد بلوچ نے کہا کہ پنجگور انتظامیہ اپنی کرپشن بدانتظامی نالائقی کو چھپانے کیلئے پنجگور کے مظلوم عوام کی جمہوری اواز کو دبا کر ضلع میں ون مین شو کو مسلط کرنا چاھتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ لاپتہ نوجوان باب جان کے لواحقین اور رشتہ دار گزشتہ ڈیڈھ مہینے سے اپنے لاپتہ نوجوان کی بازیابی کی جمہوری حق کا استعمال کرکے پر امن جمہوری احتجاج کررہے ہیں مگر پنجگور انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہوتی ہے لاپتہ بلوچ نوجوان باب جان کے لواحقین مجبور ہوکر گزشتہ روز سی پیک روڈ پر دھرنا دیکر پنجگور انتظامیہ اور ریاستی اداروں کو لاپتہ باب جان کی بازیابی کیلئے جگانے کی کوشش کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا پنجگور انتظامیہ پولیس سربراہ کی موجودگی میں لواحقین اور انتظامیہ کے درمیان ایک معاہدے کے تحت کہ لاپتہ باب جان کو ایک ہفتے کے اندر بازیاب کیا جائے گا جس کی سالسی میں آل پارٹیز کے چیئرمین پنجگور پریس کلب ڈی پی او اوراسسٹنٹ کمشنر شامل تھے لاپتہ نوجوان باب جان کے لواحقین نے دھرنا ختم کرکے ہم پر اعتماد کیا لیکن افسوس دو دن گزرنے کے بعد پنجگور انتظامیہ نے لاپتہ باب جان کو بازیاب کرانے کے بجائے لواحقین اور رشتہ داروں کے خلاف ایف ائی آر درج کرکے ظلم بربریت اور نالائقی کی مثال قائم کردی ہے جو ہر زی شعور شہری کیلئے باعث حیرت اور پنجگور انتظامیہ کیلئے شرم کی انتہاء ہے-
انہوں نے کہا کہ پنجگور انتظامیہ نے اپنی بدانتظامی سے پورے ضلع کو چوروں ڈاکوؤں رہزنوں قاتلوں اغواء کاروں اور جرائم پیشہ افراد کے سپرد کردیا گیا تاکہ کوئی شہری سیاسی جماعت انکی بدانتظامی کے خلاف اواز بلند نہ کریں چور ڈاکوؤں قاتل اغوا کار آزاد جبکہ مظلوم عوام پنجگور انتظامیہ کی غیر قانونی گرفت کے نرغے میں ہے پنجگور میں گزشتہ چھ مہینے کے دوران 100 کے قریب نوجوان قاتلوں رہزنوں کے گولیوں کا نشانہ بن کر لقمہ اجل بن چکے ہیں لیکن پنجگور انتظامیہ نے کسی ایک قاتل کو نہ گرفتار کیا ہے اور نہ ہی کسی چور ڈاکو کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے لیکن افسوس جو اغواء کاروں کے ہاتھوں اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے جمہوری آواز بلند کر رہے ہیں پنجگور انتظامیہ نے بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کرکے انکے خلاف مقدمہ بنا لیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پنجگور میں نوجوانوں کے قتل شہر میں چوری ڈاکہ زنی اور اغواء میں برارست ضلعی انتظامیہ ملوث ہے- انہوں نے کہا کہ بی این پی جمہوری سیاسی پرامن جدوجہد کے قائل ہے بی این بی جمہوری پرامن جدوجہد ضرور کریگی- انہوں نے پنجگور انتظامیہ کو سختی سے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فورا لاپتہ افراد کے لواحقین سے معافی مانگ کر اپنی درج شدہ ایف ائی آر واپس لیں بصورت دیگر بی این پی عید کے بعد سخت ردعمل پر اتر ائے گی جو حالات رونماء ہونگے اسکی تمام تر زمہ داری پنجگور انتظامیہ ہوگی-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.