تفصیلات کے مطابق جسٹس فار داد کمیٹی کے احتجاجی دھرنے کو آج چھ دن پورے ہوگئے ہیں- احتجاجی دھرنے کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر آفس ڈی پی او آفس اور خزانہ آفس سمیت قریبی دفاتر کے راستے بند پڑے ہیں- آج پنجگور آل پارٹیز، شہری ایکشن کمیٹی، جسٹس فار شہید داد جان کمیٹی، فٹ بال ایسوسی ایشن، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے احتجاجی دھرنا کیمپ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کے عوام ظلم و جبر، ناانصافی، شہید دادجان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، منشیات کی فراوانی اور مسلح جہتوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں- پنجگور میں ایک سال کے دوران درجنوں افراد قتل ہوئے اوراج تک کسی ایک شہری کا قاتل گرفتار نہیں ہوا- گزشتہ مہینے دن دہاڑے خدابادان میں نوجوان فٹبالر دادجان کو شہید کیا گیا جس کے خلاف اج پورا پنجگور سراپا احتجاج ہے اس مسئلے پر احتجاجی دھرنے کو اج چھ دن ہوگئے ہیں مگر کوئی بھی سرکاری شخصیت اور ادارے کا سربراہ حال پرسی کرنے تک نہیں ایا جو حکومتی اداروں کی بے حسی و لاپراوہی کی انتہا ہے-
پولیس لیویز، ایف سی اور دیگر لاانفورسمنٹ اداروں کو تنخواہ عوام کے تحفظ کے لیے دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے توعدالتیں حرکت میں اجاتی ہیں مگر پنجگورکے واقعات سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے یہ دھرنا اسوقت تک جاری رہے گا جب تک دادجان بلوچ کے قتل گرفتار اور مسلح جہتوں کوغیر مسلح نہیں کیا جاتا ہے ہم پرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے- قانون اور ائین کی بالادستی کو قائم کیا جائے انہوں نے کہا کہ لاپتہ سجاد کے والد بیٹے کی راہ تھکتے اس جہاں فانی سے رخصت ہوگئے- راشد اور وقار غیاث الدین اور دیگر لاپتہ افراد کے والدین بھی بیٹوں کی راہیں تھک رہے ہیں- ریاستی ادارے رویہ بدلیں جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی بند کریں، پنجگور کے لوگ امن پسند ہیں، ریاستی اداروں نے پندرہ سال تک تجربات کرکے کیا حاصل کیا بلوچوں کو مذید ٹارچر سیلوں میں رکھنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا بلکہ مذید دوریاں پیدا ہونگی انہوں نے کہا ہم ملک کے ائین وقانون کے دائرے میں رہ کرانصاف مانگ رہے ہیں- دادجان بلوچ کے قتل پر جے ائی ٹی تشکیل دی جائے تاکہ اصل وجوہات سامنے آئیں- انہوں نے اعلان کیا کہ اگر 72 گھنٹوں کے اندر داد جان عنایت کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاجا سی پیک روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بند کرکے غیر معینہ مدت تک دھرنا دینگے –
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.