کوسٹ گارڈز نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی۔ کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اورماڑہ کے علاقے اشپیاق (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات سمندر کے راستے اسمگل کی جارہی ہے، جسکو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے اور ایک ٹیم اشپیاق کے علاقے میں گشت کیلئے تشکیل دے دی۔
دوران چیکنگ اشپیاق کے علاقے میں موبائل گشت پارٹی نے680کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 11.34 ملین ڈالر ہے۔یاد رہے کہ یہ چرس سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے چرس تحویل میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.