لسبیلہ:
لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز کے طالب علم ظہور بلوچ کو 7 مئی کی رات 2 بجے حب کے علاقے چیزل آباد زامرانی محلہ میں گھر سے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغوا کرکے لاپتہ کردیا۔ فیملی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے-
ظہور بلوچ لمز یونیورسٹی اوتھل میں پہلے سمسٹر کا طالب علم ہے اور انکی عمر اکیس سال ہے۔ واضح رہے کہ ظہور بلوچ کی کسی بھی سیاسی سرگرمی سے وابستگی نہیں رہی ہے وہ پر امن محنتی طالب علم ہے۔
طالب علم کی فیملی نے مقتدرہ حلقوں سے بیٹے کی جلد ازجلد رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ انکا بیٹا بے قصور ہے اسے منظر عام پر لایا جاۓ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.