ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل کے بیشتر علاقوں میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے باعث شہری پانی کے لئے گزشتہ چھ دنوں سے ترس گئے ہیں ،شہری پانی کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن پانی نایاب، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اوتھل کی سست روی، تساہل اور غفلت کے باعث اوتھل میں کربلا کا سماں ہے۔ مسجدوں میں وضو تک کے لئے پانی دستیاب نہیں۔ اوتھل شہر کے وسطی علاقے ہندو محلہ کا بور ایک بار پھر خراب ہونے کے نتیجے میں ہندو محلہ، شیدی محلہ، ریوینیو کالونی،موچی محلہ، چنہ محلہ، سمیت دیگر علاقوں کے رہائشی گزشتہ چھ روز سے پینے کے پانی کے لئے ترس رہے ہیں اور ان علاقوں کے لوگ پینے کے پانی کےلئے مارے مارے پھرتے نظر آتے ہیں لیکن چھ روز گزر جانے کے بعد بھی محکمہ پبلک ہیلتھ اوتھل کی نااہلی اور فرائض سے کوتاہی کے سبب اب تک واٹر بور کو نہ بنایا جاسکا۔محکمہ پبلک ہیلتھ اوتھل کے صارفین کو پینے کا پانی فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکا ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لسبیلہ کے نااہل افسران کے خلاف شہریوں کو پینے کے پانی کی عدم فراہمی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صارفین کو پینے کا پانی فراہم کرنے کےلئے فوری اقدامات کریں تاکہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ ہوسکے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.