بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بی این پی کے رکن ثنا بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس سے بارہ برسوں کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو اس کا پورا حصہ نہیں ملا- انسانی ترقی کی شرح میں ہم سے صومالیہ بھی آگے نکل گیا ہے- انہوں نے اگلے مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے تمام محکموں کے فنڈز اضلاع کی ترجیحات اور ضروریات کے پیش نظررکھے جائیں- اضلاع میں کمیونٹی واٹر سپلائی سکیمات کو پی ایچ ای کے حوالے کیا جائے اور معذوروں کے لئے سوشل سپورٹ پروگرام کے تحت بجٹ میں رقم مختص کی جائے۔ یونین کونسل کی سطح پر پولی ٹیکنیک کالجز کا قیام عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے قبل پری بجٹ سیشن کا انعقاد ہونا چاہئے تاکہ اراکین اسمبلی بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز دے سکیں۔
Latest on YouTube