بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں میں تبدیلی اور مرضی و منشاء کے مطابق بلاجواز حلقہ بندیاں کرنے کا عمل قابل مذمت ہے بلوچستان نیشنل پارٹی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حالیہ حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہیں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بلا جواز تبدیلیاں کسی صورت درست نہیں 2017ء کی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہو چکی تھیں اب مردم شماری نہیں ہوئی تو حلقہ بندیاں کرنے کی کیا ضرورت پیش آئی چند لوگوں کی ایماء پر حلقوں میں بڑی تبدیلی کسی صورت درست نہیں قانون اور اختیارات سے تجاوز نہ کیا جائے-
بیان میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں میں اضافہ یا کم کرنا مردم شماری و خانہ شماری کے بعد ہوتی ہیں نہ ملک میں کوئی مردم شماری ہوئی نہ خانہ شماری اب جو حلقے بنائے گئے تھے وہ تمام سیاسی جماعتوں اور لوگوں کیلئے قابل قبول تھے اب بیک جنبش قلم کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف حلقوں میں تبدیلیاں بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے الیکشن کمیشن سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ مردم شماری کی گئی یا خانہ شماری کہ حلقوں میں تبدیلیاں ضروری تھیں بلا جواز حلقوں میں تبدیلیاں کر کے یقینا تضادات کو ہوا دی جا رہی ہے اس سے قبل بھی کوئٹہ میں پانچ لاکھ سے زائد افغان مہاجرین جنہیں الگ بلاک میں شمار کیا گیا تھا مگر اب ان کو الیکشن کمیشن نے نئے حلقہ بندیوں کا حصہ بنا دیا ہے-
الیکشن کمیشن آئینی ادارہ اور قابل احترام ہے پارٹی ہمیشہ الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانے کی خواہاں رہی ہے مگر ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ پانچ لاکھ افغان مہاجرین جن کو کوئٹہ کی حلقہ بندیوں میں شامل کر کے بلدیاتی حلقے بنائے گئے اس متعلق تمام سٹیک ہولڈرز سے پھر فیصلہ کیا جاتا مگر بیک جنبش قلم میڑوپولیٹن میں پانچ لاکھ افغان مہاجرین کو شامل کرنے حلقہ بندیوں کے عمل سے متعلق پارٹی ہر فورم پر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے ہم الیکشن کمیشن کے ارباب و اختیار سے کہنا چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ اس طرح کا رویہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں تنگ نظر شاؤنسٹ جماعت کی ایماء پر بلاجواز حلقوں میں تبدیلیاں، افغان مہاجرین کی آبادی کو حلقوں کا حصہ بنانے کا عمل اور اب قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں تبدیلی کے خلاف پارٹی ہر فورم پر اعتراض جمع کروائیں گے کسی بھی صورت یہ اجازت نہیں دیں گے کہ بلاجواز ایسے اقدامات کرتے جس سے بلوچ کا امن تہہ و بالا ہو آنے والے انتخابات میں خلل آئے یقینا صاف شفاف انتخابات کے عمل کے خواہاں ہیں اور ہماری جدوجہد بھی یہی ہے کہ الیکشن کمیشن مضبوط ہو مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ کھلی جھوٹ دیں ہم اپنی قانونی آئینی آواز بلند کرتے ہوئے ووٹر لسٹوں کو غلط بنانے کے خلاف آواز بلند کریں گے انتخابات فہرستوں کی درستگی اور درج بالا مسائل حل کئے جائیں تاکہ صاف شفاف انتخابات عمل میں لائے جا سکیں بلوچستان نیشنل پارٹی قومی جدوجہد سے کبھی غافل نہیں رہے گی اور نہ سازشوں کو برداشت کرے گی-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.