کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن )پجار(بہاولپور زون کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں حالیہ اسپرنگ داخلوں کے دوران اوپن میرٹ پر بلوچستان کے طلبا کے لئیے داخلوں کی بندش باعث تشویش ہے طلبا نے اوپن میرٹ پر فارم جمع کئے انکا داخلہ ہونے کے بعد جب وہ یونیورسٹی پہنچے تو انہیں داخلہ دینے سے منع کر دیا گیا ۔
جوکہ بلوچستان کے طلبا کے لئیے گزشتہ ادوار کی طرح ایک بار پھر تعلیمی دروازے بند کرنے کے مترادف ہے ۔بلوچستان کے طلبا مشکلات و غربت کا سامنا کرکے بمشکل داخلہ فارم جمع کرتے ہیں اور بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کو مد نظر رکھ کر پنجاب کے تعلیمی اداروں کا رخ کر رہے ہیں لیکن طلبا کو ایک بار پھر مایوسی میں دھکیلا جارہا ہے پہلے بھی اسی طرح کے فیصلے کئیے گئے جس پر طلبا نے احتجاج لانگ مارچ تک کیا جسکے بعد گورنر پنجاب نے ان تمام مسائل کو حل کرکے اسکالرشپس اور بلوچستان کوٹہ کی نشستوں کو پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں میں بحال کردیا ۔
لیکن اس مرتبہ پھر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طرف سے حالیہ اسپرنگ میں ہونے والے داخلوں پر بلوچستان کے طلبا کو محروم رکھنابلوچستان کے طلبا کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے اس پر وزیراعلی بلوچستان، اپوزیش کے اراکین اسمبلی و بلوچستان کے سینیٹرز کردار ادا کرکے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچستان کے طلبا و طالبات کے لئیے اوپن میرٹ پر داخلوں کی بحالی کے لئیے پنجاب حکومت سے رابطہ کریں ۔
تاکہ بلوچستان کے طلبا و طالبات بغیر کسی دشواری کے داخلہ حاصل کرکے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ترجمان نے مزید گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انتظامیہ کو بلوچستان کے طلبا کے لئیے اوپن میرٹ پر داخلوں کی بحالی کے حوالے سے احکامات جاری کریں ۔
Source: Daily Azadi Quetta
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.