ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں چھاپہ مارکر عمارت میں ذخیرہ کی گئی آٹے کی بوریاں قبضے میں لے لیں اور عمارت سیل کردیا گیا۔
سرکاری خبر کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے صوبائی دارالحکومت کے رہائشی علاقے کلی شابو میں کارروائی کی ۔
اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطا المنعم کی نگرانی میں عملے نے ایک عمارت کو سیل کردیا جس میں آٹے کی 50کلو گرام کی درجنوں بوریاں ذخیرہ کی غرض سے رکھی گئی تھیں ۔
اے سی نے بتایا ہے کہ کسی کو بھی گندم اور آٹا ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔