طالبان کے ہاتھوں سابق افغان فوجیوں کی ہلاکتوں کیخلاف خواتین نے کابل میں احتجاج کیا۔
اس سلسلے میں کابل کے مرکزی علاقے میں ایک مسجد کے قریب خواتین جمع ہوئیں اور احتجاجی مارچ نکالا۔
اس موقع پر خواتین نے’انصاف انصاف‘ کے نعرے لگائے جبکہ افغان سیکیورٹی فورسز نے مارچ میں شریک خواتین کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔
احتجاج میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ طالبان کے ہاتھوں سابق أفغان فوجیوں کا قتل انسانیت کا قتل ہے اور اس کے خلاف عالمی سطع پر تحقیات ہونی چائیے اور انکو سزا دینی چائیے
احتجاج کے دوران طالبان نے مارچ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی روکنے کی کوشش کی۔