افغان عبوری حکومت کی جانب سے خواتین کے مختلف این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی کے حکم کے بعد 4 این جی اوزنے اپنا آپریشنز معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق این جی اوز نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خواتین عملے کے بغیر ضرورت مندوں تک موثر طریقے سے نہیں پہنچ سکتے۔
واضح رہے کہ افغان طالبان نے تمام مقامی و غیر ملکی این جی اوز کو خواتین ملازمین کو کام پر نہ بلانے کی ہدایت دی تھی۔
خواتین کو این جی اوز میں کام کرنے سے روکنے کا حکم نامہ افغان وزارت معاشی امور نے جاری کیا تھا۔
ترجمان وزارت معاشی امور عبدالرحمن حبیب کے مطابق این جی اوز میں خواتین ملازمین تاحکم ثانی کام نہیں کریں گی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.