کراچی انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس پری انجینیئرنگ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، 24 ہزار سے زائد طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے تقریباً 14 ہزار طلبہ فیل ہوگئے۔
ناظم امتحانات انٹر بورڈ کے مطابق سالانہ امتحانات میں 24 ہزار 671 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 24 ہزار 253 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔
ناظم امتحانات انور علیم کے مطابق دس ہزار 130 امیدوار تمام 6 پرچوں میں کامیاب ہوئے۔
ناظم امتحانات انٹر بورڈ کے مطابق 3 ہزار 919 نے 5 پرچوں اور تین ہزار 610 بچوں نے 4 پرچوں میں کامیابی حاصل کی۔