سندھ ہائی کورٹ میں پراسیکیوشن بغدادی تھانے پر حملے کا کیس بھی ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کی ایماء پر بغدادی تھانے پر حملہ کیا گیا تھا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اہل محلہ نے بتایا تھا کہ عذیر بلوچ نےحملہ کرایا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے مزید استفسار کیا کہ آپ نے محلے والوں کو گواہ بنایا تھا؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ نہیں محلے والوں میں سے کسی کو اس کیس میں گواہ نہیں بنایا تھا۔ عذیربلوچ کیخلاف بغدادی تھانے پر حملے کا مقدمہ 2012 میں درج کیا گیا تھا۔ عذیر بلوچ اب تک 11 مقدمات میں بری ہوچکے ہیں۔ جن مقدمات سے عزیر بلوچ کو بری کیا گیا ان میں انسداد دہشت گردی عدالت کے مقدمات بھی شامل ہیں۔ عزیر بلوچ پر تقریباً 100 افراد کے قتل، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، ناجائزہ اسلحہ سمیت مزید 47 مقدمات زیر التواء ہیں۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023