روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ جہاں وہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اوردیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
روسی وزارت خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں سرگئی لاروف کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے، ان کے ہمراہ مختصر روسی وفد بھی ہوگا۔
ترجمان پاکستان دفتر خارجہ کے مطابق سرگئی لاروف اپنے دورہ پاکستان میں پاکستانی قیادت کے ساتھ باہمی تعلقات، اقتصادی تعاون اور انسداد دہشتگردی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ روس اور پاکستان کے وزرائے خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان مذاکرات ہوں گے، جس میں انسداد دہشت گردی، معیشت اور باہمی تعاون کے امور پر بات چیت ہوگی جبکہ دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر مذاکرات میں اقتصادی تعاون کے مزید فروغ پر بات چیت ہوگی، اہم علاقائی و عالمی امور اور دہشتگردی کیخلاف جنگ پر بھی تبادلۂ خیال ہوگا۔
سن 2012ء کے بعد یہ کسی روسی وزیر خارجہ کا پہلا دورۂ پاکستان ہوگا۔
Courtesy: SAMAA
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023