عالمی ایئرلائنز کی تجارتی ایسوسی ایشن ،انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ٰآئی اے ٹی اے) نے بدھ کے روز معاشی بحران کا شکار پاکستان کو خبردار کیا کہ نقد ادائیگیوں میں مسلسل رکاوٹ کی وجہ سے غیر ملکی ایئرلائنز ان کے ملک میں اپنا آپریشن بند کر سکتی ہیں۔
ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے جنوری تک غیر ملکی ایئرلائنز کو تقریباً 290 ملین ڈالر کی ادائیگیاں کرنی تھیں- اس وقت تقریباً 28 غیر ملکی ایئر لائنز پاکستان میں آتی ہیں
نائیجیریا کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر ہے،جسے اتنی بڑی رقم ادا کرنی ہے۔ ورجن اٹلانٹک ایئرویز نے حال ہی میں پاکستان کے لیے پروازیں معطل کی ہیں۔
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر حال ہی میں کم ہو کر تقریباً 4.6 بلین ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں، جو چار ہفتوں کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے بمشکل کافی ہیں-
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.