جیو نیوز کے نامورایکنر پرسن و صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاپتہ راشد حسین کی والدہ کے لاپتہ افراد کمیشن سے متعلق وڈیو پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں 2011ءمیں قائم کیا گیا کمیشن ایک فراڈ ہے اس کمیشن کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے۔
لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جسٹس( ر)جاوید اقبال کی سربراہی میں 2011 میں قائم کیا گیا کمیشن ایک فراڈ ہے اس کمیشن کا بائیکاٹ کر دینا چاہئیے کیونکہ یہ مسائل حل نہیں کرتا بلکہ یہ مسائل کا ایک حصہ بن چکا ہے اس کمیشن کا اصل مقصد صرف یہ ہے کہ ریاستی اداروں کے ایک منظور نظر کو… https://t.co/QvmShgGMFd
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) May 15, 2023
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ کیونکہ یہ مسائل حل نہیں کرتا بلکہ یہ مسائل کا ایک حصہ بن چکا ہے
اس کمیشن کا اصل مقصد صرف یہ ہے کہ ریاستی اداروں کے ایک منظور نظر کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی نوکری پر قائم رکھا جائے۔