وزیراعظم شہباز شریف نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دے دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دے دیا جس کے تحت سرکاری افسران کی تعیناتی، تقرری اور ترقی خفیہ ایجنسی کی جانب سے کی گئی اسکروٹنی کے بعد ہوگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سرکاری افسران کی تعیناتی، تقرری اور ترقی کے حوالے سے اسکروٹنی کی ذمہ داری آئی ایس آئی کو تفویض کردی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دینے کے بعد افسران کی اہم اور عوام سے متعلقہ عہدوں پر تعیناتی سے قبل آئی ایس آئی کی انٹیلی جنس اسکریننگ رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیر اعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دینے کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.