ترک میڈیا کے مطابق دھماکا استنبول کے تقسیم اسکوائرکی استقلال اسٹریٹ میں ہوا، دھماکامبینہ طورپر خود کش تھا۔
دھماکےکی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، دھماکے میں 5 افراد کے ہلاک ہونے اور 36 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
گورنر استنبول نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں 5 اموات ہوئی ہیں جب کہ 27 زخمی ہیں جن میں سے 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔
دھماکےکے وقت سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور اتوارکا روز ہونے کے باعث تقسیم اسکوائر پر سیاحوں کا رش تھا۔
Blast in Turkey pic.twitter.com/2gvPqYhm8P
— Kaushal Agrawal (@kaushal_agrawal) November 13, 2022
دھماکے کے وقت کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر سیاحوں کی بڑے تعداد موجود تھی اور دھماکے کے بعد افراتفری پھیل گئی۔