سائبر حملے سے متاثر ہونے والی زیادہ تر ویب سائٹس تک دوبارہ رسائی حاصل کرلی گئی ہے، وزارت خارجہ
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا کہ سائبر حملے میں پرسنل ڈیٹا لیک ہونے سے محفوظ رہا۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سرکاری ویب سائٹس پر ہونے والے سائبر حملےکی تحقیقات جاری ہیں، سائبر حملے میں روسی سیکرٹ سروس کے ہیکرز کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں، سائبر حملے میں یوکرین کی 70 سرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
خیال رہے جمعرات کی رات یوکرین کے سرکاری ویب سائیٹس پر حملہ کیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی وزارت خارجہ، وزارت تعلیم کی ویب سائٹس ڈاؤن ہوگئیں۔ یوکرین کی کابینہ اور ایمرجنسی منسٹری کی ویب سائٹ بھی ڈاؤن ہوئیں۔ یوکرین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر یوکرائنی، روسی اور پولش میں پیغام جاری بھی کیے گئے تھے۔