چین نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی اس تقریر پر شدید نکتہ چینی کی ہے، جس میں انہوں نے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان طاقت کے توازن پر توجہ مرکوز کرانے کی کوشش اور چین کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس خطاب کو امریکہ کی طرف سے ’غلط معلومات پھیلانے اور چین کی داخلی و خارجہ پالیسی کو بدنام کرنے کی ایک کوشش‘ قرار دیا ہے۔ بلنکن نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ چین کو روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اس خطاب کے مطابق امریکہ کے خیال میں چین، ’’بین الاقوامی نظام کے لیے سب سے سنگین اور ایک طویل مدتی چیلنج ہے‘‘۔ حالیہ مہینوں میں چین نے پہلے سے زیادہ جارحانہ موقف اختیار کیا ہے اور بحیرہ جنوبی چین کے مصنوعی جزیروں پر اپنی عسکری قوت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ اس نے تائیوان کے خلاف اپنی بیان بازی کو بھی تیز کر دیا ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.