پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
پینٹاگون کے پریس سیکرٹری پیٹ رائڈر کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیردفاع لائیڈ جے آسٹن نے فون پربات کی۔
پیٹ رائڈر نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع نے باہمی مفاد کے امور پر گفتگو کی جب کہ اس دوران علاقائی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گزشتہ روز پاکستان نے غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کوملک بدر کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، جس کے بعد امریکی وزیر دفاع کی جانب سے ٹیلی فونک گفتگو سامنے آئی۔
نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے لیے یکم نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی اور کہا ہے کہ وہ ملک چھوڑ دیں ورنہ ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس بھی تشکیل دی گئی ہے جو غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائی کرے گی۔ “پاکستان واحد ملک ہے جو بغیر پاسپورٹ کے بھی لوگوں کو داخلے کی اجازت دیتا ہے۔