پاکستان میں بدھ کو دن کے آغاز میں ہی ڈالر کی پیش قدمی شروع ہوگئی۔ انٹربینک میں ڈالر 84پیسے مہنگا ہوکر206روپےکی ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا۔ دوپہر 12 بجے تک انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 34 پیسے مہنگا ہوکر 206 روپے 50 پیسےکی ریکارڈ سطح پرتھا جس کے بعد دوپہر 2 بجے انٹر بینک میں ڈالر روپیہ 60 پیسے مہنگا ہوکر 206 روپے 75 پیسےکی ریکارڈ سطح پر پہنچا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی207 روپے کی ریکارڈ سطح پر فروخت دیکھی گئی اورڈالر کی 207 روپے 50 پیسے کی ریکارڈ سطح پر فروخت دیکھی گئی- جبکہ دوسری جانب نیپرا نے فیول لاگت اور ڈالر کی قدر میں اضافہ کو وجہ بتاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں بجلی 3 ماہ کیلئے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے-
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.