مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو شدید دباؤ کا سامنا ہے جس کے باعث انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی اونچی اڑان برقرار ہے۔
پیر کو انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 63 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 232 روپے پرجا پہنچا۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا ہوکر 234 روپے کی تاریخی سطح پر آگیا۔
کاروباری اوقات کار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 51 پیسے اضافے کے بعد 229 روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔
7 دن کے دوران ڈالر 20 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے ، اس طرح ڈالر نے ایک ہفتے میں مہنگا ہونے کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
اس کے علاوہ ملک میں 3 ماہ میں ڈالر کی قدرمیں 30 فیصد اضافے کا بھی نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔