پاکستان میں مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرکی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
انٹر بینک میں ڈال رکی قدر مزید 48 پیسے کے اضافے سے 201.41روپے کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 80 پیسے کے اضافے سے201.80روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں اب تک 15.24روپے کا اضافہ ہوچکا ہے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدرمیں ہونے والا اضافہ16روپے تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے-