پاکستان میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی پیش قدمی جاری ہے اور انٹربینک میں ڈالر پہلی بار207 روپے سے متجاوز کرگیا۔
16 جون کو بھی امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ جمعرات کو انٹربینک میں ڈالرایک روپیہ 40 پیسے مہنگا ہوکر207 روپے 85 پیسے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔ اس کےعلاوہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی 209 روپے کی ریکارڈ سطح پر فروخت دیکھی گئی۔