انٹربینک میں ڈالر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 191 روپے کا ہوگیا ہے۔ بارہ مئی بروز جمعرات کو انٹربینک میں دوران ٹریڈنگ ڈالر98 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 193روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔ ماہرین کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ نئے قرض کے حصول اورموجودہ قرض کے رول اوور ہونےمیں تاخیر روپے کی قدر گرا رہی ہے۔
یاد رہے ڈالر کی قدر میں ایک روپے اضافے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں بھی اربوں روپے کا اضافہ ہوجاتا ہے-