اسلام آباد:
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کے روز اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ورچوئل ملاقات میں پاکستان میں چینی شہریوں اور اداروں کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔
بلاول نے پاکستان کی جانب سے چینی شہریوں پر حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے تین چینی اساتذہ کی حملے میں ہلاکت کی مذمت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ملک میں چینی منصوبوں، شہریوں اور اداروں کے تحفظ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
وانگ یی نے یہ بھی اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک پاکستانی سرزمین پر چینی شہریوں پر حالیہ حملوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کریں۔