اسلام آباد —
پاکستانی فوج میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کر دیے گئے ہیں جس کے تحت خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے اعلان کے مطابق جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پنجاب رجمنٹ میں کمیشن لینے والے لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم آپریشن ردالفساد کے دوران آئی جی ایف سی تعینات رہے۔
Courtesy: VOA URDU