يورپی يونين کی خارجہ پاليسی کے سربراہ یوزیپ بوريل نے آج بروز ہفتہ تہران ميں ایرانی وزير خارجہ حسين امير عبداللہیان سے ملاقات کی۔ ان کی ديگر ايرانی حکام سے ملاقاتيں بھی جاری ہيں۔ بوريل ايرانی جوہری معاہدے سے متعلق تعطل کے شکار مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے جمعے کی شب ايک غير اعلانيہ دورے پر ايران پہنچے تھے۔ انہوں نے اس دورے سے قبل ٹوئٹر پر لکھا کہ موجودہ کشيدگی کے خاتمے اور معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو يقينی بنانے کے ليے واحد راستہ سفارت کاری ہی ہے۔ امريکا اور ايران کے مابين اختلافات کی بنا پر جوہری معاہدے کی بحالی کے ليے کئی ملکی مذاکرات گزشتہ تين ماہ سے جمو دکا شکار ہیں۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.