پاکستان فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام پربےبنیاد اورغیرضروری تبصرے سے ہرصورت گریز کیا جائے- انہوں نے کہا پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ جوہری صلاحیت کےحامل ممالک میں رائج طریقےکے مطابق صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی اسٹریٹیجک پروگرام پر بیان دینے کی مجاز ہے۔ اس قومی اسٹریٹیجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے ہر صورت گریز کیا جائے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے ناقدین کی جانب سے اکثر کہا جاتا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ نہیں ہیں اور کمزور ملکی معیشت کے تناظر میں اکثر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان معاشی طور پر ڈیفالٹ کر جائے تو عین ممکن ہے کہ وہ اس بوجھ کو برداشت نہ کرتے ہوئے اپنے جوہری ہتھیار بیچ دے-