-نائلہ البلوشی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی اماراتی خاتون بن گئیں
متحدہ عرب امارات کی شہری نائلہ البلوشی نے 14 مئی کو 8,849 میٹر چوٹی پر پہنچی اور انہوں نے اس تجربے کو “حیرت انگیز” قرار دیا- اپنے اس تجربے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نائلہ البلشی نے بتایا کہ اس مہم میں جہاں برفیلے پہاڑوں میں درجہ حرارت مائنس 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا ایسے میں دماغی اور جسمانی طاقت دونوں ہی بہت اہم تھے-
اماراتی کوہ پیما نے صرف تین ماہ قبل دنیا کی بلند ترین چوٹی کو فتح کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔