اسلام آباد:
پاکستان فوج کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ملکی سینئر سیاسی قیادت سے کہا ہے کہ وہ فوج کے خلاف متنازع بیانات سے اجتناب کریں۔
پاکستان فوج کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کور کمانڈر پشاور فیض حمید سے متعلق سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو انتہائی نامناسب قرار دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پشاور کور پاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے، اس اہم کور کی قیادت ہمیشہ بہترین پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی۔ انہوں نے کہا جلسوں اور تقاریر میں فوج کی سیاسی صورت حال میں مداخلت کی بات انتہائی غیر مناسب ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سینئر قومی سیاسی قیادت سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ادارے کے خلاف ایسے متنازع بیانات سے اجتناب کریں۔