سری لنکا نے روسی خام تیل کی پہلی کھیپ وصول کر لی ہے۔ روسی تیل سے سرکاری آئل ریفائنری میں کام بحال کیا جائے گا۔ سری لنکا کی سرکاری آئل ریفائنری مارچ کے مہینے میں اس وقت بند ہو گئی تھی، جب جنوبی ایشیا کا یہ ملک غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی شدید کمی کا شکار ہو گیا تھا۔ روسی خام تیل کی ڈلیوری دارالحکومت کولمبو کی بندرگاہ کے قریب کھلے سمندر میں ایک ماہ سے زائد عرصے تک رکی رہی تھی کیونکہ سری لنکن حکومت اس کی ادائیگی کے لیے 75 ملین ڈالر کی رقم اکٹھی نہیں کر سکی تھی۔ ملک کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔ عوام کو گھنٹوں پٹرول اسٹیشنوں پر انتظار کرنا پڑتا ہے۔ صدر گوٹا بایا راجاپاکسے کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ قریب پچاس روز سے جاری ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.