تہران:
اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگران ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ کے تہران کے دورے کی تصدیق ایران کے ملکی نیوکلیئر ادارے نے کی ہے۔ ایرانی ادارے کے مطابق جوہری ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی بائیس نومبر کو تہران میں ایرانی اہلکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا جب ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات شروع ہونے والے ہیں اور بین الاقوامی جوہری ایجنسی کے انتظامی بورڈ کا اجلاس بھی بائیس نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔
گروسی پیر کی شام تہران پہنچیں گے اور اگلی صبح یعنی منگل کو ایرانی جوہری توانائی کے ادارے کے نئے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات کریں گے۔
ادھر جوہری ڈیل کی بحالی کے مذاکرات میں ایران سے عالمی طاقتوں برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس کے نمائندے شریک ہوں گے۔ امریکا ان مذاکرات میں بلاواسطہ شرکت کرے گا۔
آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے 12 اکتوبر جمعے کے روز اس بات پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ ایران کی نئی حکومت نے اپنی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے کئی تصفیہ طلب امور پر بات چیت کے لیے ادارے سے ابھی تک رابطہ تک نہیں کیا ہے۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ یہ ایک حیران کن عمل ہے کہ جون کے انتخابات میں کامیابی کے بعد سے صدر ابراہیم رئیسی کی حکومت نے ایجنسی سے کوئی رابطہ تک نہیں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گفتگو کے موضوعات اور معاملات کی ایک طویل فہرست ہے اور رابطہ ہونا اہم تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔
Courtesy: DW
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023